(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی طبعیت ناساز ہوگئی۔ چیئرمین سینیٹ نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ کرایا۔
ڈاکٹر نے صادق سنجرانی کے ضروری ٹیسٹ کئے۔ ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خاندانی ذرائع کا بتانا تھا کہ نجی ہسپتال میں شفقت محمود کی انجیو گرافی ہوگی۔
یاد رہے شفقت محمود نے رواں برس جون میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے بھی صحت کے مسائل کے باعث استعفیٰ دیا تھا۔ شفقت محمود عمران خان کے دور میں وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔