پنجاب میں تبدیلی کیسے آئے گی، ہماری نمبر گیم پوری ہے: مونس الہٰی

Sep 15, 2022 | 09:43:AM
مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی کیسے آئے گی، ہماری نمبر گیم پوری ہے
کیپشن: مونس الہٰی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی کیسے آئے گی، ہماری نمبر گیم پوری ہے۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ن پوری کی پوری کھسک چکی ہے ، اعتماد کا ووٹ ہم آسانی سے لے لیں گے، ہم نے 186 ارکان گن کر دکھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صادق سنجرانی کی صحت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مریضوں کی تعداد میں اضافے اور مرض کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے استفسار کیا کہ جب غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی تھی تو اس وقت انسداد ڈینگی پیشگی اقدامات کیوں نہ اٹھائے گئے، صورتحال کا بروقت ادارک کرکے ہنگامی طور پر حکمت عملی مرتب کرنی چاہئے تھی۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں ڈینگی کی صورتحال اور مرض پر قابو پانے کےلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے وبائی امراض کی بروقت روک تھام کےلئے سینڑ آف ڈیزیزکنٹرول کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ محکمہ صحت، ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے مشاورت سے وبائی امراض کی روک تھام کےلئے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کے قیام کے لئے ایکٹ کو حتمی شکل دیں۔