(ویب ڈیسک)مہنگائی سے ستائے عوام کو حکومت کی جانب سے ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 ستمبرسے کم ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 9.62 روپے کم ہوکر 235.98 روپے سے 226 روپے تک ہو سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04روپے اضافے کے بعد 247.26 سے بڑھ کر 250.30 روپے ہو سکتی ہے۔
انڈسٹریل ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے ڈیزل کی قیمت 15فیصد بڑھی ہے، یعنی 6.46 روپے بڑھ کر 133.93 سے 140.38روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایکسچینج ریٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 217.81 سے بڑھ کر 225.63روپے ہوا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں 18.74 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب ترجمان اوگرا کا کہناہے کہ ڈیزل مہنگا اور پیٹرول سستا ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا فیصلہ آج رات ہوگا،اوگرا ترجمان نے تنبیہ کی ہے کہ قیمتوں کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے، غلط معلومات سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔
گزشتہ ہفتے غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قدر میں 3.69 ڈالر (4.25 فیصد) کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نرخ 83.83 ڈالر فی بیرل ہوگئے،رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 3.41 ڈالر (3.67 فیصد) کمی کے ساتھ 89.84 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں پھراضافہ
خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.60 فیصد کم ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت 85.40 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی 1.46 فیصد کمی ہوئی۔ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 91.48 ڈالر ہوگئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی کمی کی امید ہے۔