(ویب ڈیسک)روپیہ کمزور اور ڈالرمزید تگڑا ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 68 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 234.50 روپے سے بھی تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 234.32 روپے سے بڑھ کر 235 روپے پر پہنچ گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 8 پیسے مہنگا ہواجس کے بعدڈالر 232 روپے 92پیسے سے بڑھ کر 233 روپےکاہوگیاتھا۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ9 کاروباری روز میں انٹربینک میں ڈالر 16 روپے 2 پیسے مہنگا ہوچکا ہے،درآمدی بل اور دیگر ادائیگی پر ڈالر کی طلب دیکھی جارہی ہے ،سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بھی منفی اثرات دیکھے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیل سستا ملے گا یا مہنگا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر