(24نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا جبکہ 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18 ہزار 785 ٹیسٹ کئے گئے ، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوا، موذی مرض میں مبتلا 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔