استعٰفوں کی منظوری کا معاملہ: پی ٹی آئی نے مکمل اپیل جمع کرا دی

Sep 15, 2022 | 12:11:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق فیصلے کیخلاف مکمل اپیل جمع کرا دی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں پی ٹی آئی نے پارٹی ارکان کے مرحلے وار استعفوں کے عمل اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی دائر درخواست میں عدالت سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کو غیر قانونی اور غیرآئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کے لئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر پی ٹی آئی کے 125 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اعلان کیا۔ اسپیکر راجا پرویز اشرف نے استعفے منظور کر کے طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

مزیدخبریں