(ویب ڈیسک )پاکستانی اداکارہ ریشم کو اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے کہ وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا پڑا، جس کی وجہ سے اداکارہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے سب کے سامنے اسے قبول کرتے ہوئے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک معافی کا پیغام جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جس میں وہ راوی کے پل پر کھڑی ہو کر آ بی جانوروں کے لیے کھانا دریا میں پھینک رہی تھی جس کے ساتھ ہی وہ کھانے کے لفافے بھی ساتھ ہی پھینک رہی تھی۔ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آ گ کی طر ح پھیل گئی اور سوشل میڈیا تنقید نگاروں نے انہیں آ ڑے ہاتھوں لیا۔
تنقید کا نشانہ بننے کے بعد اداکارہ نے ایک معافی مانگتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں میں اداکارہ ریشم نے کہا ک’’ وہ ہر قسم کی آلودگی کے خلاف ہیں، انہوں نے ایک عمل کیا جس پر وہ تہہ دل سے سب سے معافی مانگتی ہیں۔میں ذاتی طور پر آلودگی کے خلاف ہوں، انسان ہوں غلطیاں ہوجاتی ہیں اس فعل پر پوری قوم سے معافی مانگتی ہوں‘‘۔
یاد رہےکہ اداکارہ ریشم کی مچھلیوں کو کھانا ڈالنے کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مچھلیوں کو کھانا ڈالنے کے بعد پلاسٹک بیگز بھی دریا میں پھینک دیتی ہیں۔ ان کے اس عمل کی بنا پر انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا "ہم انسان ہیں اور غلطیاں ہو جاتی ہیں، اس میں کون سی بڑی بات ہے جو لوگ اتنی تنقید کر رہے ہیں، مجھے کسی کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا۔"