پاکستانی یوٹیوبر نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا 

Sep 15, 2022 | 13:18:PM

(ویب ڈیسک) دس سالہ موسی تنویر یوٹیوب پر دس ملین سبسکرایئبرز حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی یوٹیوبر ہے۔ موسی تنویر نے کم عمری میں یوٹیوب کی جانب سے ڈائمنڈ پلے بٹن حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر معاشی مسائل کے بارے میں آگاہی دینے والے انٹرٹینر موسی نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی کم عمری کی بنیاد پرمزمت کے باوجود کامیابی کی جانب کوششیں جاری رکھیں۔ موسی پچھلے تین سالوں سے یوٹیوب کی استعمال کر رہے ہیں اور چینل پر 470 ویڈیوز موجود ہیں جن پر 2.7 بلین ویوز ہیں۔ موسی اپنی ہی طرح کم عمر ناظرین کےلئے کانٹنٹ بناتا ہے۔ موسی کی بنیادی دلچسپی بچوں کے لئے 3 سے 4 اقساط پر مشتمل سیریز میں ہے۔

ان بہت سی پرانی ویڈیوز پر کئی ملین ویوز ہیں اور 3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں میں ین کے کام کو سراہا جاتا ہے۔ پاکستانی نژاد موسی حالیہ طور پر دبئی میں مقیم ہیں۔

 یاد رہے کہ موسی نے اپنے کیرئیر کی ابتدا ٹک ٹاک سے کی تھی مگر وہاں سے بین ہونے کے بعد یوٹیوب کا  انتخاب کیا۔ یوٹیوب کے ساتھ ساتھ ین کی کانٹینٹ فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی موجود ہے جہاں پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔  

مزیدخبریں