راشد نسیم مارشل آرٹس اکیڈمی  گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے والی دنیا کی پہلی اکیڈمی بن گئی

Sep 15, 2022 | 15:06:PM

راشد نسیم مارشل آرٹس اکیڈمی نے  گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سینچری مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی اکیڈمی بن گئی،جمپنگ جیک 40 پاؤنڈ اور 60 پاؤنڈ کیٹیگری دو مزید ریکارڈ پاکستان کے  نام ہو گئے  اس کے باوجود  تاحال حکومتی سطح پر یہ ادارہ  کسی بھی اعزاز سے محروم ہے۔

 تفصیلات کے مطابق راشد نسیم نے جمپنگ جیکس کی 40 اور 60 پاؤنڈ کیٹیگری میں دو مزید ریکارڈ اپنے نام کر لیے ۔اس طرح نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پہلی اور واحد ماشل آرٹس اکیڈمی بن گئی جس نے اپنے 100 ریکارڈ مکمل کر لیے اور ریکارٍڈ کی تعداد 101 تک پہنچ گئی۔جبکہ راشد نسیم کے دو مزید ریکارڈ منظور ہونے کے بعد راشد نسیم کے انفرادی ریکارڈ کی تعداد 81 ہو گئی۔
اس بات کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای  میل کے زریعے کر دی اسر اس کے ساتھ ہی تفصیلات اپنے ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی۔

محمد راشد نسیم نے فٹنس  کیٹیگری میں دو مزید ریکارڈ اپنے نام کیے۔اس مرتبہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود کے 60 پاؤنڈ  اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ جمپنگ جیکس کے ریکارڈ کو توڑا 
عرفان محسود نے 60 پاؤنڈ کے ساتھ 81 مرتبہ چمپنگ جیکس کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ راشد نسیم نے 88 مرتبہ جمپنگ جیکس لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ دوسرا ریکارڈ 40 پاؤنڈ وزن کے 94 جمپنگ جیکس کا تھا جسے 95 جمپنگ جیکس لگا کر راشد نسیم نے توڑ دیا ۔راشد نسیم کا اگلا ہدف انفرادی طور پر 100 ریکارڈ مکمل کرنا ہے۔

واضح رہے اکیڈمی اب تک 40 سے زیادہ بھارتی ریکارڈ توڑ چکی ہے جبکہ چاینہ۔امریکہ۔انگلینڈ۔مصر۔سویٹزرلینڈ۔جرمنی۔اٹلی۔فرانس۔کے درجنوں ریکارڈ توڑنے کا اعزاز حاصل ہے۔

دنیا کی واحد ماشل آرٹس اکیڈمی کو اب تک بریکنگ ۔پنچ۔ککس۔اسٹریچنگ۔ننچکو۔پش اپس۔اسٹک۔ایلبو اسٹرائیک۔نی اسٹرایئک۔فٹنس کیٹیگری میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔اس دوران انٹرنیشنل لیول پر جرمنی۔کوریا۔اٹلی۔چایئنہ ۔سنگاپور اور دیگر ممالک میں بھی پاکستان کا نام بلند کیا اور ورلڈ ریکارڈ بنائے۔

راشد نسیم نے اپنا پہلا ریکاڑڈ 2013 میں بنایا تھا راشد نسیم کا کہنا تھا کہ بغیر کسی اسپونسر اور حکومتی سپورٹ کے صرف 9 سال میں 100 ریکارڈ پورے کرنا کسی خواب سے کم نہیں ہے انھوں نے شکوہ کیا کہ نہ تو حکومت نے کسی اعزاز سے نوازا اور نہ سر پرستی کی جس کی وجہ سے بہت دل برداشتہ ہوں۔

مزیدخبریں