(ویب ڈیسک)روسی صدر ولادمیر پیوٹن پرممکنہ قاتلانہ حملہ، تاہم صدر ولادمیر پیوٹن محفوظ رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر کی لیموزین گاڑی کا بائیں جانب کا اگلا ٹائر زوردار دھماکے سے پھٹا جس کے فوری بعد گاڑی سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا تاہم گاڑی کو محفوظ طریقے سے سائیڈ پرلگایا گیا۔اس واقعے میں صدر ولادمیر پیوٹن محفوظ رہے صرف گاڑی کا نقصان ہوا تاہم اس واقعے کے بعد کئی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔یہ اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں کہ روسی صدر پر قاتلانہ حملہ کب ہوااور سرکاری سطح پر اس کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ روس کی جانب سے رواں برس فروری میں یوکرین پر حملے کے بعد سے صدر ولادمیر پیوٹن کی صحت اور ان کی زندگی کو لاحق خطرات کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں۔روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے 2017 میں انکشاف کیا تھا کہ ان پر اب تک 5 قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں۔