(ویب ڈیسک ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 سیریزکسی چیلنج سے کم نہیں ،پاکستان مضبوط ٹیم ہے: انگلش کپتان جوز بٹلر
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتے ہیں اور وزیر توانائی مؤخرکرتا ہے اور ایم کیو ایم کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا ڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے۔ سیلاب زدگان کی مدد نہیں ہو رہی بلکہ صرف فوٹو کھچوائی جا رہی ہیں جبکہ گردشی قرضہ 23 کھرب روپے ہو گیا ہے۔لاپتہ شہری کی بازیابی ہویاپیناڈول گولی کی دستیابی،ہائیکورٹ سےملتی ہے۔اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کےمنہ میں زیرہ ہے۔ایسادکھائی دیتا ہےکہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کاسب سےبڑا مسئلہ ہے۔مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانےوالےعوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 15, 2022