گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر آ گئی

Sep 15, 2022 | 15:52:PM
گاڑی, شوقین ,افراد , امریکی ڈالر ,ہنڈائی,موٹرسائیکلوں
کیپشن: گاڑیاں کھڑی ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے دوبارہ بڑھنے کی وجہ سے  مختلف موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہوگیا ،اسی دوران  معروف کار کمپنی ہنڈائی کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ کمپنی اگلے ماہ کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی روپے کی قدر میں دوبارہ کمی اور ڈالر کی قدر پاکستان میں بڑھنے پر اشیائے خورو نوش سمیت موٹر کار کمپنوں نے قیمتوں  میں اضافہ کردیا ہے جبکہ مختلف موٹرسائیکلوں کے نرخ بھی بڑھ چکے ہیں،  ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ  بھی اگلے ماہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے حالانکہ کمپنی نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔

 ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ  کمپنی نے اٹلانٹا 1.5 کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا مگر آنے والے دنوں میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ قیمت بڑھانے کا اعلان ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ کمپنی ان صارفین سے پرانی قیمتیں وصول کرے گی جو یکم اکتوبر سے پہلے پوری قیمت ادا کر کے کار بک کروا چکے ہیں،  کمپنی کے لئے اگست 2022 کا مہینہ کامیاب رہا اس ماہ گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں تیل سستاملےگایامہنگا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالےسے اہم خبر

کمپنی نے گزشتہ ماہ 1 ہزار 900 سے زائد  یونٹس فروخت کیے، گاڑیوں کی فروخت میں ہنڈا اٹلس کمپنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فروخت میں مہینے میں 860 فیصد  کا ریکارڈ اضافہ کیا،جولائی 2022 میں   ہنڈائی نشاط کمپنی نے مجموعی طور پر صرف 201 کاریں فروخت کیں، جس میں سیڈان کی فروخت  صفر  ریکارڈ کی گئی جبکہ اگست میں کمپنی شاندار واپسی کی،  اور  ہنڈائی ٹکسن کی زبردست فروخت ہوئی تھی۔

ٹویوٹا، ہنڈا ، سوزوکی وغیرہ جیسی کاروں کے لئے سپلائی چین کے شدید مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پیداوار میں کمی اور ترسیل کے اوقات میں اضافہ ہو رہا ہے،صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہنڈائی نشاط کمپنی نے فروخت میں اضافہ کرنے کیلئے یہ محدود مدت کی پیشکش شروع کی ہے۔