کیمپ مین روڈ حادثہ: وزیراعلیٰ سندھ کا 3 بچوں کے انتقال پر اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عامر علی شاہ ویلیج کے قریب کیمپ مین روڈ حادثے میں 3 بچوں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ ٹینکر 3 بچوں کو کچلتا ہوا چلا گیا، روڈ حادثے میں جاں بحق منور سمیع کے 3 بچے عنایت سمیع، افشان اور سیما شہید ہوگئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے بچوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آپ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ میڈیکل کیمپ عامر علی شاہ سم نالے کے قریب قائم کیا گیا ہے۔