بیک وقت پیدا ہونیوالے 6 بچے انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کی حنا زاہد کے ہاں بیک وقت پیدا ہونیوالے 6 بچے انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے ہزارہ کالونی کی 25 سالہ رہائشی حنا زاہد نےکراچی کے جناح ہسپتال میں6 جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا ہے۔ پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل تھیں۔
نارمل ڈلیوری کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں کو صحت برائے اطفال کے انکیوبیٹرز میں منتقل کر دیا گیا تھا۔گائنی وارڈ کی انچارج ڈاکٹر عائشہ وارث کے مطابق بچوں کا وزن انتہائی کم تھا جس کے باعث تمام بچے انتقال کر گئے ہیں۔