مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت قرار، تحریری حکمنامہ جاری 

Sep 15, 2022 | 18:18:PM

(24 نیوز)لاہورہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے تحریری حکم جاری کیا۔
تحریری حکم میں کہا گیاہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو 7 کروڑ روپے اور پاسپورٹ جمع کروانے کی شرط کیساتھ ضمانت دی گئی تھی،مریم نواز نے ضمانت کے فیصلے میں عائد پاسپورٹ جمع کروانے کی شرط کو ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔
تحریری حکم میں مزید کہا گیاہے کہ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق سپریم کورٹ کو 2017 کا فیصلہ پیش کیا،مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت ہے۔
عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ واپسی کی درخواست میں اٹھائے گئے نکات غور طلب ہیں، عدالت مخالف فریق کا موقف جاننے کیلئے نوٹس جاری کر رہی ہے،حکومتی لا افسروں نے مخالف فریقین کی جانب سے نوٹسز قبول کئے،مزید سماعت 27 ستمبر کو ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال کیس، عمران خان پر بھاری جرمانہ عائد

مزیدخبریں