(24 نیوز)حضرت امام حسینؑ کے چہلم پر کراچی سمیت سندھ بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 19 اور ہفتہ 20 صفر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی،پابندی کا اطلاق کراچی کے تین اضلاع شرقی غربی اور وسطی میں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہاگیاہے کہ پابندی کا اطلاق حیدر آباد ،میر پور خاص،شہید بینظیر آباد،سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ہوگا ،پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر لگائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت قرار، تحریری حکمنامہ جاری