(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فر نینڈس کے بعد نورا فتیحی سے متعلق بھی دوران تفتیش حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی سے بھتہ خوری کیس کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر سے متعلق چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ۔دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ نورا فتیحی کے بہنوئی نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں سکیش چندر شیکھر کی طرف سے 65لاکھ (بھارتی روپے ) مالیت کی بی ایم ڈبلیو تحفے میں دی گئی ۔
تفتیش کے دوران نورا فتیحی نے بتایا کہ وہ سکیش چندر شیکھر اور پنکی ایرانی سے کبھی ذاتی طور پر نہیں ملیں ۔ ذرائع کے مطابق نورا فتیحی نے مزید کہا کہ ان کا سکیش چندر شیکھر کیساتھ صرف واٹس ایپ پر رابطہ تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بار نورا فتیحی کو دہلی پولیس کی طرف سے طلب کیا گیا تھا یہ دوسری بار ہے کہ نورا فتیحی کو طلب کرکے اس سے پوچھ کچھ کی گئی ۔نورا فتحی سے پہلے بھی اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پوچھ گچھ کی تھی۔بوبی اور پنکی ایرانی کو بھی تفتیش کیلئے بلایا جاچکا ہے۔
سکیش چندر شیکھر(جو اس وقت جیل میں ہیں)ان پر مختلف لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے جن میں ہائی پروفائل افراد بھی شامل ہیں ۔ فورٹیس ہیلتھ کیئر کے سابق پروموٹر شیوندر موہن سنگھ کی بیوی ادیتی سنگھ بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکن اداکارہ بھی نسیم شاہ کی مداح نکلیں