پی سی بی نے کچھ نہیں کیا، شاہین اپنے خرچے پر انگلینڈ میں علاج کروا رہا ہے، آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے کچھ نہیں کیا، وہ اپنے خرچے پر علاج کروا رہا ہے۔
شاہد آفریدی کاکہناتھا کہ شاہین شاہ آفریدی اپنے پیسوں پر انگلینڈ گیا، میں نے وہاں ڈاکٹر سے بات کی اور وہ اس کا علاج کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے میں کچھ نہیں کر رہا، سب کچھ میں نے یہاں سے کیا اور ڈاکٹر سے بات کی، شاید ایک دفعہ ذاکر خان نے اس معاملے پر بات کی ہے۔
شاہد آفریدی نے ٹیم سلیکشن سے متعلق سوال پر کہا کہ شعیب ملک کو اس ٹیم میں جگہ دینی چاہئے تھی، وہ دنیا میں ہر جگہ کرکٹ کھیل چکے ہیں، بڑے ایونٹ میں ان کا تجربہ کام آتا۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم یا رضوان میں سے کوئی ون ڈاو¿ن کھیلے، شان مسعود کو بطور اوپنر بھی کھیلایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے،پیوٹن