ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان ،محمد عامر سلیکشن بورڈ پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے اعلان پر محمد عامر سلیکشن بورڈ پر برس پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سلیکشن بورڈ کی سلیکشن پر سوالات اٹھادیئے ، انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ چیف سلیکشن کی چیپ سلیکشن ۔
chief slector ki cheap selection ????
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) September 15, 2022
واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی اور حیدر علی شامل ہیں ،حارث روف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) اور محمد حسنین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر 15 کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر) اور شاہنواز دھانی ٹریول ریزرو کی حیثیت سے سفر کریں گے۔
ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا،سلیکٹرز نے فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ تمام کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹینس کا ایک عہد اختتام کو پہنچا