پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں اہم پیشرفت 

Sep 15, 2022 | 23:18:PM
ایران پاکستان گیس پائپ لائن
کیپشن: ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمانی وفد کی وفاقی وزیر تجارت نوید قمر سے ملاقات ایرانی وفد نے پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو ناگزیر قرار دے دیا وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ پیٹرولیم اور گیس کی تجارت میں اضافے کی ضرورت ہے ایران سے ایل پی جی کی درآمد میں اضافے کی ضرورت ہے ایران سے گوادر کیلئے بجلی کی درآمد میں اضافہ کرنا بھی ضروری ہے پاک ایران پیشین بارڈر مارکیٹ آئندہ ماہ کھلنے کا امکان ہے بارڈر مارکیٹ کھلنے سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا تین نئی بارڈر مارکیٹس جلد کھولی جائیں گی ان مارکیٹس کے تحت تجارت بارٹرسسٹم کے ذریعے ہوگی ایرانی وفد نے فارماسیوٹیکل شعبے میں تجارت بڑھانے پر زور دیا وفد نے کہا کہ ایران نے پیاز اور ٹماٹر کی قلت پوری کرنے میں پاکستان سے تعاون کیا۔ایران نے پاکستان سے آئی پی گیس منصوبہ مستقبل قریب میں مکمل کرنے پر زوردیا ، وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ پیٹرولیم اور گیس کی تجارت میں اضافے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر آ گئی