عمران خان نے 3 بڑی جماعتوں کی اہم وکٹیں گرا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پی ڈی ایم میں شامل تین بڑی جماعتوں کے رہنما عمران خان کے قافلے میں شامل ہو گئے۔
وہاڑی سے ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی نسیم مہدی شاہ، چارسدہ سے قومی وطن پارٹی کے بابر علی خان مہمند اور پیپلزپارٹی کے خواجہ قطب فرید کوریجہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے
پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے وہاڑی نسیم مہدی شاہ اور ان کے بیٹے سلمان مہدی شاہ نے سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب کی موجودگی میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ @AonAbbasPTI pic.twitter.com/Fw49CuvZ6y
— Aon Abbas Buppi (Updates) (@AonBuppiUpdates) September 15, 2022
پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے تینوں رہنماو¿ں نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
سابق ایم این اے پاکستان پیپلز پارٹی رحیم یار خان خواجہ قطب فرید کوریجہ صاحب ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی رحیم یار خان چوہدری جہانزیب نے سینیٹر @AonAbbasPTI صدر جنوبی پنجاب کی موجودگی میں عمران خان صاحب کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ pic.twitter.com/i2RyCrwM2p
— Aon Abbas Buppi (Updates) (@AonBuppiUpdates) September 15, 2022
یہ بھی پڑھیں: سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے، چودھری شجاعت حسین