نواز شریف انٹرچینج اکتوبر میں ٹریفک کیلئے کھول دینگے، وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ نواز شریف انٹرچینج اکتوبر میں ٹریفک کیلئے کھول دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور پر تعمیراتی کام جلد مکمل کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں جرائم کی شرح کم کرنے پر کام کررہے ہیں،اگر آپ کہیں تو اگلے مہینے لاہور کا کرائم کم کروا سکتے ہیں، بے وقوف بنانا مشکل نہیں ہے کرائم واقعی ہورہا ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ چینی کی قیمت کم کرنے کیلئے شوگر ملز مالکان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں چینی 140 روپے کلو تک فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ صحافیوں کی فلاح کیلئے کچھ کام کررہا ہوں، حقیقی صحافیوں کیلئے ایسا کام کرکے جانا چاہ رہا ہوں جو کسی ایسوسی ایشن کے بغیر ہوگا،میرا وعدہ ہے صحافی بہت محنت سے کام کرتے ہیں ان کیلئے کام کرنا بہت مشکل ہے اور وہ کس طرح سے گزارا کررہے ہیں۔