ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Sep 15, 2023 | 09:49:AM

(کومل اسل) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہر لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے سے گرمی کا احساس کم ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15سے20ستمبر تک لاہور میں درمیانے درجے کی بارشیں برسیں گی۔ 

ماہرین  کا کہنا ہے کہ بارشوں کے اس سپیل کے بعد لاہور میں گرمی کا زور کم ہونا شروع ہو جائے گا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح137ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  جمعہ کے روزاسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی    اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تاہم پشاور، صوابی ، مردان ، مانسہرہ، دیر ،سوات اور ایبٹ آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  لائیو رپورٹنگ کے دوران خاتون صحافی کو جنسی ہراسگی کا سامنا،ملزم گرفتار

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، نارووال، چکوال ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق   گلگت بلتستان  میں  موسم خشک اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہوسکتی ہے۔ 

مزیدخبریں