(درنایاب،حسنین ساجد)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا نواز شریف انٹر چینج بیدیاں روڈ انڈرپاس اور گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور پراجیکٹس کا دورہ ،منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے دونوں پراجیکٹس پرتعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور پیشرفت کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، بیدیا ں روڈانڈرپاس کی تعمیر سے یومیہ ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیوں کوآمدو رفت میں آسانی ہو گی ، محسن نقوی نے کہا سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور کی تکمیل کیلئے خالد بٹ چوک انڈر پاس اور گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور منصوبے شروع کئے ہیں، تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔
صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر، کمشنر لاہوربھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے،سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ، چیف انجینئر ایل ڈی اے بھی موقع پر موجود تھے،کمشنر لاہور اورسی ای اوسی بی ڈی عمران امین نے وزیراعلیٰ کوبریفنگ دی اور بتایا کہ نوازشریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس منصوبے کا تقریباً 60 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ،بیدیاں روڈ انڈر پاس کے دونوں اطراف پائلنگ کا کام دن رات جاری ہے، 894 میں سے 711 پائلز مکمل ہیں منصوبے کے کل 44 میں سے 27 گرڈرز مکمل کر لیے گئے ہیں،بقیا پر کام جاری ہے جبکہ انڈرپاس کے دونوں اطراف ڈیفنس فیز 5 اور فیز 6 پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے،گھوڑا چوک فلائی اوور منصوبہ 3 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بابر نے سری لنکا سے شکست کی اصل وجہ بتا دی