وزیر اعلیٰ پنجاب سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات

Sep 15, 2023 | 11:47:AM

This browser does not support the video element.

(در نایاب)وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی سے چین کے قائمقام قونصل جنرل ’چاؤکی ‘کی ملاقات، دورہ چین کے حوالے سے اہم امورپر تبادلہ خیال ۔
تفصیلات کے مطابق قائمقام چینی قونصل جنرل نےوزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ملاقات میں دورہ چین کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا، قائمقام چینی قونصل جنرل نےوزیراعلیٰ کے دورہ چین کو اہم پیشرفت قرار دیا،دورہ چین میں زرعی، انڈسٹریل ،آئی ٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا جائزہ لیاجائیگا،محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب کاوفد چین کےون ونڈو آپریشن کا بھی مشاہدہ کریگا۔
 وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر میں نجی شعبے کےباہمی اشتراک کار کےبےشمار مواقع موجود ہیں،زراعت ،سموگ کےخاتمے کیلئے چین کے تعاون کاخیر مقدم کریں گے،قائمقام چینی قونصل جنرل نے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی اور ان کے وفد کے دورہ چین کے منتظر ہیں،ملاقات میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ موجود
سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری وزیراعلیٰ عملدرآمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکا

مزیدخبریں