ایف آئی اے کی کارروائی ،بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد

Sep 15, 2023 | 11:52:AM

(طیب سیف)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث راجگان ایکسچینج کمپنی  کے ملازمین گرفتار کرلیے .ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد میں ملزمان کے خلاف خفیہ اطلاع پرکارروائی کی ۔جس میں غیرقانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث راجگان ایکسچینج کمپنی برانچ نمبر ۱۱ اٹک کے ملازمین گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا متعلقہ برانچ سے تیس لاکھ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

برآمد کی گئی کرنسی میں امریکی ڈالر برطانوی پاؤنڈ، ملائیشین رنگٹ قطری ریال سعودی ریال اور اماراتی درہم وغیرہ شامل ہیں برانچ سے بغیر ریکارڈ کے کیپٹل سے زیادہ کرنسی برآمد ہوئی جیسے قبضہ میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کریک ڈاؤن کے مثبت اثرات،روپے کی قدر میں بہتری،ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی

 ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. اور ان میں ملوث افراد ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزیدخبریں