بغاوت پر اکسانے کا کیس ,علی وزیر کے جوڈیشل ریمانڈ کا تفصیلی فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق ) سابق ایم این اے علی وزیر کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ،جسمانی ریمانڈ کی بجائے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے، فیصلے کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے علی وزیر کے مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی , جسے عدالت نے مسترد کر دیا گیا، ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا کہ تفتیش کے دوران علی وزیر سے موبائل فون برآمد نہیں ہواجس کو برآمد کرنے کیلئے مزید ریمانڈ کی ضرورت ہے لیکن تفتیشی افسر مزید جسمانی ریمانڈ منظور کروانے کے لیے ٹھوس وجوہات سامنے نہیں لا سکےجس پرعدالت نےعلی وزیر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیااور29 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دےدیا، عدالت نےایف آئی اے کو علی وزیر کے خلاف کیس کا چالان آئندہ سماعت سے قبل جمع کرانے کی ہدایت بھی دی ۔
یہ بھی پڑھیں :جناح ہاؤس حملہ کیس، اہم خاتون رہنما کی ضمانت منظور