بیوی کی لاش5 سال تک فریزر میں رکھنے والا شخص گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لالچ انسان کو اندھا کر دیتا ہے،اس کا جیتا جاگتا ثبوت ناروے کا ایک شہری ہے جس نے صرف بیوی کی پینشن حاصل کرنے کیلئے مرنے کے بعد اس کی لاش فریز کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے اپنی بیوی کے انتقال کے بعد اس کو 5 سال تک فریزر میں بند کر کے رکھا اور اس کی پینشن کے پیسے وصول کرتا رہا۔ اطلاع پر پولیس اس شخص کے گھر پہنچی تو اہلکاروں کو اس کی مردہ بیوی کی لاش فریزر سے ملی۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو عدالت میں پیش کیا جہاں سوئیڈن کی عدالت نے ناروے سے تعلق رکھنے والے شخص کو ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔
مذکورہ شخص اپنی اہلیہ سے تین سال چھوٹا تھا، 57 سالہ شخص کی 60 سالہ اہلیہ کی موت 2018 میں کینسر کے سبب ہوئی تھی۔خاتون کے مرنے کی خبر شوہر نے اس کے گھر والوں کو بھی نہیں دی۔ شوہر سے جب خاتون کے گھر والے بات کرانے کا کہتے تو وہ یہ کہہ کر ٹال دیتا کہ وہ سو رہی ہے یا گھر پر موجود نہیں ہے۔
بعدازاں اس نے کہا کہ وہ اپنے گھر والوں سے بات ہی نہیں کرنا چاہتی۔ کسی طرح کا رابطہ نہ ہونے پر عورت کے گھر والوں نے گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ پولیس کی جانب سے تفتیش کرنے پر شوہر نے اعتراف کیا کہ اس نے بیوی کی موت کی خبر اور لاش چھپا کر رکھی تھی۔
مزید پڑھیں: کریک ڈاؤن کے مثبت اثرات،روپے کی قدر میں بہتری،ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی
مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ اس نے موسم بہار کا انتظار کرنے کے لیے ایسا کیا تھا تاکہ وہ اپنے فارم کے قریب لاش دفن کر سکے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اپنی اہلیہ کی لاش کو اس نے کاٹ کر فریزر میں رکھا تھا، جہاں وہ بچ جانے والے کھانے کو بھی محفوظ رکھتا تھا۔
حیران کن طور پر وہ اس دوران بیوی کے نام کی پینشن لیتا رہا۔ پولیس کو تفتیش کے دوران اس نے بتایا صرف بیوی کی پینشن حاصل کرتے رہنے کے لیے اس نے یہ عمل کیا تھا۔