ہمارے دور میں پاکستانی معیشت مستحکم، ملک جی 20 میں شامل ہونے والا تھا، رانا ثنا اللہ

نواز شریف قانونی جواز کے تحت ہی واپس آئیں گے ، رانا ثنااللہ نے اند ر کی بات بتا دی

Sep 15, 2023 | 15:59:PM

(24 نیوز ) سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے 4 سالہ دورہ حکومت میں پاکستانی معیشت مستحکم  ہوچکی تھی ، پاکستان جی 20 میں شامل ہونے والا تھا ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا کہنا  ہے کہ چار سال کے عرصے میں نہ صرف لوڈ شیڈنگ ،دہشتگردی کو دور کیاگیا بلکہ مستحکم پاکستان چوبیسویں معیشت بن چکا تھا جی ٹوئنٹی میں شامل ہونے والا تھا، پیٹرول 65ڈالر100روپے اور شرح نمو 6فیصد تھی اگلے سال کا ہدف 7.2تھا اگر ہمیں نہ نکالا جاتا تو ترقی یافتہ ملک بن جاتے،خاکی اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نے سازش کرکے منتخب وزیر اعظم نوازشریف کو اقتدار سے باہر نکالا ،ایسا وزیر اعظم لایا گیا جو کہتا رہا نہیں چھوڑوں گا خود کو صادق و امین پیغمبر سمجھتا باقی سب کو ڈاکو سمجھتا رہا،پی ٹی آئی چیئرمین سیاست میں ایسی نفرت لائےجو نوجوانوں کے ذہنوں میں ایسا بارود بھرا گندی نفرتیں پیدا کیں کہ سیاست کو ایسا رنگ دیا کہ گھر کے افراد ہی آپس میں لڑ پڑے،گالی گلوچ اوئے توئے کا کلچر لاکر ملکی معاشرہ کو تباہ کردیا، اگر اپریل 2022ء میں آئینی طریقے سے نااہل حکومت کو اقتدار سے باہر نہ نکالتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔ 

 رانا ثنا اللہ کا نواز شریف کی واپسی سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان کا 3 بار وزیر اعظم رہنے والا شخص نواز شریف قانونی جواز کے تحت ہی واپس آئیں گے،قانونی ٹیم نے بھی پوری تیاری کررکھی ہے،نواز شریف واپس آکر مقدمات کا سامنا بھی کرینگے۔ 

یہ بھی پڑھیں:نیب ترمیمی آرڈیننس مسترد ، 100 سے زائد کیسز بحال

مزیدخبریں