نگران وزیراطلاعات سے پہلی پاکستانی خلا باز خاتون کی ملاقات

Sep 15, 2023 | 16:25:PM

 (24نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون نمیرہ سلیم نے ملاقات کی۔

نمیرہ سلیم نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کو آئندہ ماہ 5 اکتوبر کو اپنے خلائی سفر پر روانگی سے متعلق تیاریوں سے آگاہ کیا۔ نمیرہ سلیم نے خلاء میں پاکستانی پرچم بلند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے نمیرہ سلیم کو خلائی سفر شروع کرنے پر حکومت پاکستان، وزیراعظم اور عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے نمیرہ سلیم کی کامیابی کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ نمیرہ سلیم تمام خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں۔ پاکستان کی نوجوان نسل زندگی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کا نام دنیا میں بلند کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان: گٹر لائن سے تار گزار کر بجلی چوری کرنے والا ملزم گرفتار

اُن کا کہنا تھا کہ نمیرہ سلیم کا سفر خلائی تحقیق میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کی علامت ہے جو قوم کے لئے اہم کامیابی ہے۔ نمیرہ سلیم کی اس کاوش سے پاکستان کے امن پسند اور ترقی پسند ملک کی حیثیت سے مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔

واضح رہے کہ نمیرہ سلیم پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنہیں قطبین پر پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔نمیرہ سلیم 21 اپریل 2007ءکو قطب شمالی میں پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں جبکہ آئندہ ماہ 5 اکتوبر کو وہ خلائی سفر پر روانہ ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں