جناح ہاؤس حملہ کیس، 51 پی ٹی آئی کارکنان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

Sep 15, 2023 | 16:30:PM

(24 نیوز )جناح ہاؤس پر حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور   نے پی ٹی آئی کے 51 کارکنان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالت نے راشد بیگ٫محمد ادریس شیخ ٫سیدہ ایوب٫،ماہین زمان٫فیصل دار٫تحصیل خان٫ اور شاکر خان سمیت 51 کارکنان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کی ہے ،عدالت نے ملزمان کے اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا  ہے ، تفتیشی افسر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ  ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں انہیں اشتہاری قرار دیا جائے ، عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کر لی ،ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ مین مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ہمارے دور میں پاکستانی معیشت مستحکم، ملک جی 20 میں شامل ہونے والا تھا، رانا ثنا اللہ

مزیدخبریں