"الیکشن کمیشن جمہوریت کی بقاء ، فروغ اور استحکام کےلئے اپناآئینی کردار ادا کرتا رہے گا"، سکندر سلطان راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان جمہوریت کی بقاء ، فروغ اور استحکام کےلئے اپناآئینی کردار ادا کرتے رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عالمی یوم ِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں الیکشن کمشنر نے کہا کہ معاشرے کے تمام افراد بشمول محروم طبقات کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور کی جارہی ہے تاکہ تمام اہل پاکستانیوں کو انتخابی فہرستوں میں نہ صرف شامل کیا جائے بلکہ اُنکی انتخابی عمل میں بلاامتیاز وتفریق بھر پور شرکت کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:صحت سہولت کارڈ استعمال کرنے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری