(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ نیب مقدمات کا سامنا کرنے کےلئے تیار ہیں،پیپلز پارٹی کیلئے نیب کوئی نئی چیز نہیں ، الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کےلئے نیب کوئی چیز نہیں ،نیب ترامیم پر یہی فیصلہ متوقع تھا، ان کا کہناتھا کہ آمر کے بنائے قانون کو تبدیل ہونا چاہیے،سکرین پر دیکھیں کن کی شکلیں مایوس ہیں،ہمارا موقف ہے احتساب سب کا اور ایک جیسا ہونا چاہیے،سپریم کورٹ کے فیصلوں سے متعلق فیصلہ تاریخ کرے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے،پیپلزپارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جانی چاہیے،انتخابات کا شیڈول آنے پر انتخابی حکمت عملی سامنے لائیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے ملک کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ پیپلزپارٹی کسی ایک صوبے کی جماعت ہے،کردار کشی مہم کے سلسلے میں ایک جماعت کو نشانہ بنایا جاتا ہے، 2018کے انتخابات میں فیض حمید، ثاقب نثار اور ایک جماعت کا گٹھ جوڑ تھا،جنرل پاشا ،افتخار چودھری اور ایک جماعت نے سازش کرکے پی پی کو پنجاب سے نکالا،پیپلزپارٹی کو پنجاب سے نکالنے کا نقصان سازش میں شریک سیاسی جماعت کو ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم سے سوال ہوتا ہے کہ لاہور کو وقت کیوں نہیں دیتے؟کسی نے میاں صاحب سے یہ سوال نہیں کیا کہ کراچی میں کتنا وقت گزارا،ان کا کہناتھا کہ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے ریلیف ملنا چاہیے،
خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں اچھی کارکردگی دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: صحت کارڈ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری،بڑا اعلان ہوگیا