آئی پی پیز کو 2000ارب کی ادائیگی کا معاملہ،وزیراعظم کا صحافی سے تجاویز لینے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)آئی پی پیز کو رواں مالی سال 2000 ارب روپے کی ادائیگی کا معاملہ ، نگران وزیراعظم نے سیکرٹری پاور کو 24 نیوز کے صحافی اویس کیانی سے تجاویز لینے کی ہدایت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے دوران پریس کانفرنس سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال کو مخاطب کر کے ہدایات جاری کیں،وزیراعظم کی پریس کانفرنس کے دوران 24 نیوز نے آئی پی پیز کی ادائیگی کا معاملہ اٹھایا ،وزیراعظم نے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات پر تجاویز بھی طلب کر لیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر میڈیا کے ساتھ ایک الگ نشست کریں گے ،وزیراعظم نے24 نیوز کے صحافی اویس کیانی سے مکالمہ کیا کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی سے متعلق آپ کی صحت مند تجاویز کیا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ میں پاکستان کی شکست ، کرکٹ بورڈ ان ایکشن، اہم اجلاس طلب
وزیراعظم نے سوال کیا کہ رواں مالی سال آئی پی پیز کو 2000 ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں ادائیگیوں کا تخمینہ ہے ،رواں مالی سال بجلی خریداری قیمت کی مد میں 71 فیصد حصہ کیپسٹی پیمنٹس کا ہے۔
وزیراعظم نے اویس کیانی سے استفسارکیا کہ آپ تجویز دیں کہ ہم آئی پی پیز کے ساتھ کیسے معاہدوں پر نظر ثانی کر سکتے ہیں؟؟