(ویب ڈیسک)امریکا کے صدر جو بائیڈن کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ،بیٹے ہنٹر بائیڈن پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پلی بارگین ختم ہونے پر امریکی محکمہ انصاف نے ہنٹر بائیڈن پر باقاعدہ 3 الزامات عائد کر دیئے۔ہنٹر بائیڈن پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی نشہ استعمال کرنے کے دوران ڈیلر کو دھوکا دے کر آتشیں اسلحہ خریدا۔دوسری جانب صدر جو بائیڈن کے خلاف ہاﺅس سپیکر کی جانب سے مواخذہ کی کارروائی کا معاملہ اور شدت اختیار کرنےکا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ دھماکے میں زخمی جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کے حوالے سے اہم خبر آگئی