(ویب ڈیسک)امریکا کی ریاست کولوراڈو میں خاتون سیاستدان کو میوزیکل پرفارمنس کے دوران تھیٹر سے باہر نکال دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کانگریس میں ری پبلکن پارٹی کی سیاستدان 36 سالہ لورین بوبرٹ اور ان کے ساتھ موجود ایک مہمان کو میوزیکل پرفارمنس کے دوران ویپنگ، گانا گانے، موبائل فون استعمال کرنے اور دوسرے لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بننے کی وجہ سے باہر نکالا گیا، لورین بوبرٹ کی منیجر کی جانب سے کہا گیا کہ وہ ایسا کچھ نہیں کر رہی تھیں۔
اس حوالے سے تھیٹر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے تو دونوں مہمانوں نے وینیو سے جانے سے انکار کیا، انہیں ایک ملازم کی جانب سے پولیس کو بلانے کے بارے میں بھی کہا گیا اور اسی دوران ایک پولیس افسر تھیٹر آرہا تھا تاہم دونوں مہمان اس کے آنے سے پہلے باہر چلے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں خاتون سیاستدان کو ویپنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کے بیٹے پر فرد جرم عائد، کیا الزامات عائد کئے گئے؟ اہم خبر آ گئی