(ویب ڈیسک)بھارت کے مفتی انس اور ان کی اہلیہ و سابقہ اداکارہ ثناءخان نے اپنے بیٹے کا نام مولانا طارق جمیل رکھا تھا جس پر اب مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی،جس میں میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ "ثناءخان نے اپنے بیٹے کا نام آپ کے نام پر رکھا، یہ جان کر آپ کو کیسا محسوس ہوا؟"
اس سوال کے جواب میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ "مفتی انس اور ثناءخان کی شادی کا ذریعہ بھی اللہ تعالیٰ نے مجھے ہی بنایا تھا اور ثناءخان کو توبہ کی توفیق بھی اللہ نے دی اور اس کا ذریعہ اللہ نے مجھے بنایا۔ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام میرے نام پر رکھنے سے قبل مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا ہم اپنے بیٹے کا نام آپ کے نام پر رکھ لیں، جس پر میں نے کہا کہ ضرور رکھیں، مجھے خوشی ہو گی۔"
یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹر راشد خان نے بالی ووڈ سٹارز کے ہمراہ تصویر شیئر کردی
واضح رہے کہ ثناءخان اداکاری اور ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ تھیں، تاہم وہ اپنے اس پیشے سے تائب ہو کر دین اسلام کی راہ پر چل نکلیں اور انہوں نے ریاست گجرات کے مفتی انس کے ساتھ بیاہ کر لیا۔ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام "سید طارق جمیل" رکھا ہے۔