گوجرانوالہ، تلخ کلامی پر کانسٹیبل کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گوجرانوالہ کے تھانہ کھیالی میں تلخ کلامی پر پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ کھیالی میں پولیس کانسٹیبل کی سب انسپکٹر کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی،جس پر پولیس کانسٹیبل نے تھانے کے اندر ہی سب انسپکٹر پر فائرنگ کردی،کانسٹیبل کی فائرنگ سے زخمی ایس آئی شفیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل یونس نے سرکاری اسلحہ کے ساتھ فائرنگ کی،محرر معجزانہ طور پر محفوظ رہا،کانسٹیبل یونس فائرنگ کے بعد سرکاری اسلحہ سمیت تھانے سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے اعلیٰ افسران واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانے پہنچ گئے اوردروازے بند کردئیے گئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں،جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی