(24 نیوز) چیمپئنز ون ڈےکپ کے تیسرے میچ میں شاداب خان کی پینتھرز نے سعود شکیل کی ڈولفنز کو 50 رنز سے شکست دے دی۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا، پینتھرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 328 رنز بنائے اور ڈولفنز کو جیت کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا، پینتھرز کی ٹیم آخری اوور میں 328 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پینتھرز کے عثمان خان نے 111 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، کپتان شاداب خان نے 65 اور حیدر علی نے 63 رنز بنائے، اسامہ میر 22 اور عماد بٹ 11 جبکہ صائم ایوب 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈولفنز کی جانب سے عثمان قادر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پینتھرز کے 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈولفنز کی ٹیم 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ڈولفنز کی جانب سے قاسم اکرم 65 اور صاحبزادہ فرحان 52 رنز بناکر نمایاں رہے، فہیم اشرف نے 41 اور محمد ہریرا نے 39 رنز بنائے، کپتان سعود شکیل نے 24 ، محمد اخلاق نے 16 اور آصف علی نے 10 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم اوپو موبائلز کے برینڈ ایمبیسیڈر نامزد
پینتھرز کی جانب سے محمد حسنین نے 74 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اسامہ میر اور مبصر خان نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاداب خان نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔