(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد نمایاں کمی کاامکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم ستمبر سے 14ستمبر تک کروڈ آئل کی بین الاقوامی قیمتوں میں 8سے 12روپے تک کمی کے مطابق کیلکولیشن کر کے وزارت پیٹرولیم کی مشاورت سے وفاقی وزارت خزانہ کو عالمی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے 6 سے 10 روپے کمی کی سمری بھجوائی ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے چونکہ 25ستمبر کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے اسٹاف لیول مفاہمت کو معاہدے کی شکل دلانا ہے اس لیے حکومت پر آئی ایم ایف کی شرائط اگرچہ کڑی ہیں اس کے باوجود آج اتوار کو رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 سے 12 فیصد کمی کرنے کی بجائے حکومتی ریونیو زیادہ بتانے کیلئے 2 سے 5 روپے تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ظاہرکیاجارہاہے۔
دوسری طرف پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے سیکرٹری یاسررضا چوہدری کاکہناہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اپریل 2024ء میں 90ڈالر فی بیرل رہی جو اب ستمبر میں کم ہو کر کم و بیش 70 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے اوریہ گزشتہ 6 ماہ کی کم ترین قیمت ہے۔