شراب پی کرگاڑی چلانے پرپوپ اسٹارجسٹن ٹمبرلیک کو سزا

Sep 15, 2024 | 09:55:AM
شراب پی کرگاڑی چلانے پرپوپ اسٹارجسٹن ٹمبرلیک کو سزا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی عدالت نے شراب پی کرگاڑی چلانے پرپوپ اسٹار جسٹن ٹمبر لیک کو سزا سنا دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹمبرلیک کو نیویارک سے 10 کلومیٹر دور ساگ ہاربر نامی قصبے میں روکا گیا تھا۔ امریکی گلوکارنے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کونظرانداز کیااوران کی گاڑی ڈگمگارہی تھی،جب گاڑی کوچیک کیاگیاتوجسٹن ٹمبرلیک کے نشے میں ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

43 سالہ امریکی پوپ اسٹار نے مقامی عدالت میں شراب پی کر گاڑی چلانے کااعتراف کرلیاتھا،جج نے انہیں کمیونٹی سروس کی سزا سناتے ہوئے عوام کے لیے بیان جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔

جسٹن ٹمبرلیک کا بیان میں کہنا تھا کہ مجھ سے غلطی ہوئی اور مجھے دیکھ کر سب کو سبق سیکھنا چاہیے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنی چاہیے تھی۔