(24 نیوز)وزیر اعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ سے آئینی ترمیم کے پیکج کی منظوری لی جائے گی،کابینہ اجلاس کے فوری بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا، قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 11 بجے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزارت قانون و دیگر وزارتوں نے آئینی ترامیم کے مسودے پر کام مکمل کرلیا ہے جب کہ کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ کل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب کیے گئے تھے جب کہ پارلیمنٹ کا ہفتے کے آخر میں اجلاس بلانا غیر معمولی ہے کیونکہ عام طور پر بجٹ سیشن یا کسی حساس مسئلے کے لیے اجلاس طلب کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ اور وزیر قانون کی وزیراعظم سے ملاقات، مولانا فضل الرحمن سے ہونے والی ملاقات پر بریفنگ
اگرچہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے باضابطہ طور پر جاری کیے گئے ایجنڈے میں ترمیم کا کوئی ذکر شامل نہیں تھا لیکن اس طرح کی چیزیں عام طور پر ایک ضمنی ایجنڈے کے حصے کے طور پر ایوان کے سامنے رکھی جاتی ہیں۔