حمزہ علی عباسی کی کتاب"مائی ڈسکوری آف گاڈ،اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے"کی ٹورنٹومیں رونمائی

Sep 15, 2024 | 10:13:AM

 (ویب ڈیسک)معروف اداکارحمزہ علی عباسی کی پہلی کتاب"مائی ڈسکوری آف گاڈ،اسلام اینڈججمنٹ ڈے"کی رونمائی کے حوالے سے ٹورنٹومیں ایک تقریب کاانعقادکیاگیا۔

تقریب سے حمزہ علی عباسی کے علاوہ آرگنائزر خالد صدیقی،احمرفاروقی،اکبرنعیم،فرحان خان،کونسلر سیمی اعجاز،ارکانِ کینیڈین پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد اور شفقت علی نے بھی اظہارِ خیال کیا۔

حمزہ علی عباسی نےاس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہوں یا کوئی اور، حکمراں جو بھی فیصلے کریں، اللّٰہ تعالیٰ اور آخرت کو سامنے رکھ کر کریں، میں نے کچھ عرصہ قبل فیصلہ کر لیا تھا کہ اب میں صرف اصولوں کی بنیاد پر سیاست پر بات کروں گا،واقعات کی بنیاد پر سیاست پرتبصرہ نہیں کروں گا۔

حمزہ علی عباسی نے مزیدکہا کہ اللّٰہ کے سامنے سب سے زیادہ جوابدہی حکمرانوں کی ہو گی،میں نے سیاست کو بہت قریب سے دیکھا ہے،پاکستان میں سیاسی فیصلے کرتے وقت یہ نہیں دیکھا جاتا کہ صحیح کیا ہے غلط کیا ہے؟دنیا بڑی بے رحم ہے، زندگی میں ہر چیز قابو میں نظر آتی ہے مگر موت کے بعد بڑے بڑے لوگوں کو بُھلا دیا جاتا ہے، ہم سب کو آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ مجھے دین کو سمجھنے میں کئی سال لگے ہیں اور میں نے دین کو سوالات کی بنیاد پر سیکھا ہے۔

مزیدخبریں