اداکارہ سنبل اقبال نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Sep 15, 2024 | 10:55:AM

(ویب ڈیسک) اداکارہ سنبل اقبال نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

معروف اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرخانہ کعبہ سے خوب صورت تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ اللہ نے خواب کو حقیقت میں بدل دیا، الحمدللہ! میں نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کرلیا ہے،میں اس ناقابل یقین نعمت کیلئے اللہ کی شکر گزار ہوں،اللہ ہم سب کو بار بار لوٹنے کا موقع عطا فرمائے (آمین)۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کافی عرصے سے عمرہ ادائیگی کی کوشش کررہی تھی بالآخر اللہ نے میری تمام دعائیں قبول کرلیں۔

عمرے کی ادائیگی پرمداح انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ دعاؤں کی درخواست بھی کررہے ہیں۔

مزیدخبریں