(24 نیوز)سرکاری سکولوں کیلئے پہلی تا دہم مفت درسی کتب کی چھپائی کیلئے ساڑھے 8 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ تعلیمی سال کیلئے نصابی کتب کی پرنٹنگ کا کام شروع کردیا گیا ، رپورٹ کے مطابق کتابوں کی چھپائی کیلئے ساڑے 8 ارب رو پے لگائے جائیں گے ۔
پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن یونٹ نے کتابوں کی چھپائی کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے ۔کتابوں کی 4 کروڑ جیکٹس پرنٹنگ کی جائیں گی جبکہ 42 کتابوں کی ٹائٹل کور پرنٹ کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی دن میں منکی پاکس کے تین کیس سامنے آگئے
اس کے علاوہ مختلف کتابوں کی چھپائی کیلئے ٹیکسٹ بک بورڈ نے پبلشرز سے بھی کوٹیشننز مانگ لی ہیں۔