میرے بھائی کااسٹارڈم سلمان خان اور امیتابھ سے ملتا جلتا ہے،حمائمہ ملک

فیروز خان کا کیریئربھی طویل ہوگا اور وہ امیتابھ بچن کی طرح لیجنڈ بن جائیں گے

Sep 15, 2024 | 11:19:AM

(ویب ڈیسک)معروف ماڈل واداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے بھائی فیروز خان کاامیتابھ بچن اورسلمان خان سے موازنہ کرکے سب کوحیران کردیا۔

بھارتی صحافی فریدون کوانٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے اپنے بھائی فیروز خان کا بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ دلچسپ موازنہ کرتے ہوئے کہاکہ میرے بھائی فیروز خان کا اسٹارڈم یقینی طور پر سلمان خان اور امیتابھ بچن سے ملتا جلتا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ فیروز کا کیریئر طویل ہوگا اور وہ امیتابھ بچن کی طرح لیجنڈ بن جائیں گے۔

حمائمہ ملک نے مزیدکہا کہ ان کے بھائی فیروزخان اداکار سلمان خان کی طرح ہیں کیونکہ ان کے پاس بہت بڑا اسٹارڈم اورفین فالونگ ہے،میرے بھائی فیروز خان سے ملنے لوگ ہر جمعہ کو گھر آتے ہیں اور ان سے ملتے ہیں۔

مزیدخبریں