مریم نواز کا ملک کی پہلی ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ  منڈی 18ماہ میں مکمل کرنے کا حکم 

Sep 15, 2024 | 12:12:PM

(راؤ دلشاد )پنجاب میں ملک کی پہلی ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ کا پراجیکٹ،وزیراعلیٰ مریم نواز جلد ماڈرن اینڈ اینوو یٹو سبزی منڈی کاسنگ بنیاد رکھیں گی۔
 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ماڈرن ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو ایشیاء کی بہترین منڈی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئےمارکیٹ کو 18ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
راوی اربن ڈویلپمنٹ اور ایگرکلچر مارکیٹنگ اتھارٹی کے اشتراک سے منڈی کیلئے کام شروع کرے گی۔پاکستان کی پہلی ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ3سو ایکٹر پر بنے گی،مارکیٹ میں انفراسٹرکچر عالمی معیار کا ہوگا،کالا خطائی کی ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو ایکسپورٹ حب بنایا جائے گا۔
مارکیٹ کو مختلف راستوں سے آمدورفت کیلئے ہر طرف سے رسائی حاصل ہوگی۔جی ٹی روڈ ،لاہور سیالکوٹ موٹروے سے ٹرک، گاڑیاں براہ راست آ جا سکیں گی۔مزدوروں ،ٹھیلے والوں کی آسانی کیلئے میٹرو بس ،سپیڈو بس روٹ بڑھایا جائے گا۔

مزیدخبریں