شادی کےلیے ہمیشہ اچھی شخصیت کے حامل مردکا انتخاب کیا،عتیقہ اوڈھو

جب دو لوگ ساتھ رہتے ہیں تواتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں آپ نے رشتے کو آگے بڑھانا ہوتا ہے 

Sep 15, 2024 | 12:17:PM

(ویب ڈیسک)سینئراداکارہ عتیقہ اوڈھونے کہاہے کہ مجھے خوبصورتی پسند ہے اور میں نے ہمیشہ اچھی شخصیت اور اچھے قد کے حامل مردوں کا انتخاب کیا ہے۔

عتیقہ اوڈھو حال ہی میں اداکارومیزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شریک آئیں جہاں اپنے تیسرے شوہرثمر علی خان کے بارے میں گفتگوکی اور اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کے تمام شوہردکھنے میں اچھے لگتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ان (موجودہ شوہر) کے بارے میں بہت سی چیزیں پسند ہیں اسی لیے میں ان کے ساتھ ہوں،اگرآپ میری بات کریں تو شادی کو برقرار رکھنے کے لیے میں بہت سی خوبیاں تلاش کرتی ہوں اس لیے میری شادی قائم ہے کیونکہ وہ بہت محبت کرتے ہیں، اس کے علاوہ جب دو لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں وہ دونوں ایک رشتے میں ہوتے ہیں تو اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن آپ کو ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے رشتے کو آگے بڑھانا ہوتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ثمرعلی خان بہت صبر کرنے والے اور چیزوں کو درگزر کرنے والے انسان ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ان کے موجودہ اور سابقہ تمام شوہردیکھنے میں بہت اچھے لگتے ہیں اور ان کے دوست بھی ان کے تمام شوہروں کی تعریف کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی 15 برس کی عمر میں ہوئی تھی جو 10 برس چل سکی اس کے بعد انہوں نے اپنی مرضی سے دوسری شادی کی مگر وہ بھی کامیاب نہ ہوسکی،جون 2012ء میں وہ ثمر علی خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جو2013ء سے 2018ء تک رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں