بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج کا خدشہ، حکومت نے لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا

Sep 15, 2024 | 12:43:PM
بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج کا خدشہ، حکومت نے لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے سرکاری بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج کے خدشے کےپیش نظر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت نے ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوز پرلازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہے اور لازمی سروس ایکٹ کے تحت ان کمپنیوں میں احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوز میں یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے اور لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 6 ماہ کے لیے تمام پاور سیکٹرزکے اداروں پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہے اور وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد پاور ڈویژن نے اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا ملک کی پہلی ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ منڈی 18ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

ذرائع کا بتانا ہے کہ سرکاری بجلی اداروں کی نجکاری کے عمل کے دوران ممکنہ طور پر ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوزکی یونینز اور ملازمین احتجاج کرسکتے ہیں جس کے باعث لازمی سروس ایکٹ نافظ کیا گیا ہے۔