شام چوراسی گھرانے کی جانب سے کلاسیکی میوزیکل ڈنر کااہتمام 

استاد شفقت علی خان،فیضان علی خان،اشتیاق علی،نادرعلی اورآئرس علی نے کلاسیکی گائیکی پیش کرکے دادسمیٹی

Sep 15, 2024 | 13:15:PM
شام چوراسی گھرانے کی جانب سے کلاسیکی میوزیکل ڈنر کااہتمام 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی حسینی) شام چوراسی گھرانے کی جانب سے کلاسیکی میوزیکل ڈنر کا اہتمام کیاگیاجس میں گھرانے کے نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

شام چوراسی گھرانے کے نامورگلوکار استاد شفقت سلامت علی خان کی جانب سے سمن آبادکے ایک شادی ہال میں دئیے گئے کلاسیکی میوزک ڈنر میں فیضان علی خان ،نادر علی خان، ڈی ایس پی حافظ ماجد، رانا ایاز،ڈاکٹر علی ثقلین حیدر ،وحید بھٹی ایڈووکیٹ،زین علی قریشی، میاں شرجیل ایڈووکیٹ سمیت دیگر شریک ہوئے۔

 اس موقع پر اشتیاق علی، نادر علی خان  اورآئرس علی خان نے کلاسیکی گائیکی پیش کی ،فیضان علی خان نے بھی کلاسیکی موسیقی کے راگ الاپے ۔

استاد شفقت سلامت علی خان نے بھی کافیاں اور ٹھمری پیش کرکے خوب داد سمیٹی ۔

استاد شفقت سلامت علی خان کااس موقع پر کہنا تھاکہ ایسی کلاسیکل بیٹھکیں ہی کلاسیکی موسیقی کے اصل فنکاروں کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔